the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


 شمالی آسٹریلیا کے ایک شہر میں واقع ایک گھرسے آٹھ بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

خبر رساں ادارے اے پی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تمام بچوں کو چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا ۔

کوئینز لینڈ پولیس کےمطابق انھیں جمعے کی صبح کائرنز کے شہر منورا سے ایک خاتون کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔

جب پولیس موقع پر پہنچی تو وہاں آٹھ بچوں کی لاشیں موجود تھیں، جن کی عمریں اٹھارہ ماہ سے 15 سال کے درمیان ہیں۔

گھر میں ایک 34 سالہ خاتون بھی زخمی حالت میں موجود تھیں جن کے سینہ پر چاقو سے وار کیا گیا تھا۔

انسپکٹر برونو ازنیکر کے مطابق زخمی خاتون کو ہسپتال میں طبی امداد دی گئی جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

ازنیکر کے مطابق فی الحال اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتاکہ بچوں کو کیسے قتل کیا گیا اور لوگوں کو اس حقییقت کے مقابلے میں صرف یہ جاننا چاہیے کہ یہ ایک بہت المناک واقعہ ہے۔

پولیس کے مطابق صورتحال کنٹرول



میں ہے اور کسی کو اس حوالے سے تشویش نہیں ہونی چاہیے، تاہم اس حوالے سے معلوم نہیں ہوسکا کہ قتل کیے جانے والے بچوں اور ہسپتال میں زیرِ علاج خاتون کے مابین کیا رشتہ ہے۔

دوسری جانب خاتون کی ایک کزن لیزا تھائیڈے کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے بچے بہن بھائی ہیں اور زخمی خاتون ان کی والدہ ہے۔

تھائیڈے کا کہنا تھا کہ ان بچوں کا ایک 20 سالہ بھائی جب گھر آیا تو اس نے اپنے بہن بھائیوں کو مردہ جبکہ ماں کو زخمی حالت میں دیکھا، اسے ہمدردی کی ضرورت ہے۔

لیزا کے مطابق انھیں اس بات کا یقین نہیں آرہا۔

انسپکٹر ازنیکر کا کہنا ہے کہ گھر کو سیل کر کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور پولیس شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔

ازنیکرنے کہا کہ یہ واقعہ بہت تکلیف دہ ہے اور بطورانسان پولیس آفیسرز بھی اس غم کی شدت سے محفوظ نہیں رہ سکتے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب پورا آسٹریلیا رواں ہفتے سڈنی کے ایک کیفے میں ہونے والے واقعے پر شاک میں ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.